Kashf-ur-Rahman - At-Tawba : 19
اَجَعَلْتُمْ سِقَایَةَ الْحَآجِّ وَ عِمَارَةَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ كَمَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ جٰهَدَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ لَا یَسْتَوٗنَ عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَۘ
اَجَعَلْتُمْ : کیا تم نے بنایا (ٹھہرایا) سِقَايَةَ : پانی پلانا الْحَآجِّ : حاجی (جمع) وَعِمَارَةَ : اور آباد کرنا الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ : مسجد حرام كَمَنْ : اس کے مانند اٰمَنَ : ایمان لایا بِاللّٰهِ : اللہ پر وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ : اور یوم آخرت وَجٰهَدَ : اور اس نے جہاد کیا فِيْ : میں سَبِيْلِ اللّٰه : اللہ کی راہ لَا يَسْتَوٗنَ : وہ برابر نہیں عِنْدَ اللّٰهِ : اللہ کے نزدیک وَاللّٰهُ : اور اللہ لَا يَهْدِي : ہدایت نہیں دیتا الْقَوْمَ : لوگ الظّٰلِمِيْنَ : ظالم (جمع)
کیا تم لوگوں نے حاجیوں کو پانی پلانے اور مسجد حرام کے آباد کرنے کو اس شخص کے عمل کے مساوی قرار دے رکھا ہے۔ جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لایا اور اللہ کی راہ میں اس نے جہاد کیا خدا کے نزدیک یہ دونوں قسم کے لوگ برابر نہیں ہیں اور اللہ بےانصافوں کی رہنمائی نہیں کیا کرتا۔
19 کیا تم لوگوں نے حاجیوں کو پانی پلانے اور مسجد حرام کے آباد کرنے کو اس شخص کے عمل کے برابر سجھ رکھا ہے اور اس شخص کے مساوی تجویز کررکھا ہے جو اللہ تعالیٰ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لایا اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں اس نے جہاد کیا تو یہ دونوں عمل کرنے والے لوگ اللہ کے نزدیک برابر نہیں نہ دونوں عمل برابر نہ عمل کرنے والے برابر اور اللہ تعالیٰ بےانصاف لوگوں کی رہنمائی نہیں کرتا اور ان کو سمجھ نہیں دیتا۔ یعنی جو لوگ پانی پلانے اور مسجدِ حرام کی خدمت پر ان لوگوں کے روبرو فخر کررہے ہیں جو دل سے ایمان رکھتے ہیں اور جہاد فی سبیل اللہ کرتے ہیں تو ان کا یہ فخر بےسود اور لاحاصل ہے۔
Top