Ashraf-ul-Hawashi - Al-Kahf : 48
فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ عَلٰۤى اٰثَارِهِمْ اِنْ لَّمْ یُؤْمِنُوْا بِهٰذَا الْحَدِیْثِ اَسَفًا
فَلَعَلَّكَ : تو شاید آپ بَاخِعٌ : ہلاک کرنیوالا نَّفْسَكَ : اپنی جان عَلٰٓي : پر اٰثَارِهِمْ : ان کے پیچھے اِنْ : اگر لَّمْ يُؤْمِنُوْا : وہ ایمان نہ لائے بِهٰذَا : اس الْحَدِيْثِ : بات اَسَفًا : غم کے مارے
اور سب لوگ صفیں باندھ کردیا سب لوگوں کی ایک صف ہوگی تیرے مالک کے سامنے لائے جائیں گے (جہاں سے کہیں گے) تم تو ہمارے پاس اسی طرح (ننگے کھلے) آئے جس طرح ہم نے تم کو پہلی بار (دنیا میں) پیدا کیا تھا بلکہ تم تو یہ سمجھتے تھے کہ ہم تمہارے لئے (یعنی تمہاری جزا و سزا کے لئے) کوئی وقت ہی نہیں ٹھہرائیں گے6
6 یہ خطاب ان لوگوں سے ہوگا جو دنیا میں آخرت سے انکار کرتے رہے۔ مطلب یہ ہے کہ تم ننگے بدن ننگے پائوں بےختنہ اور طرح سے بےبسی کے عالم میں اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کئے جائو گے۔ (رازی)
Top