Tafseer-e-Madani - Al-Hajj : 10
ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ یَدٰكَ وَ اَنَّ اللّٰهَ لَیْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِ۠   ۧ
ذٰلِكَ بِمَا : یہ اس سبب جو قَدَّمَتْ : آگے بھیجا يَدٰكَ : تیرے ہاتھ وَاَنَّ اللّٰهَ : اور یہ کہ اللہ لَيْسَ : نہیں بِظَلَّامٍ : ظلم کرنے والا لِّلْعَبِيْدِ : اپنے بندوں پر
اور ان کی مزید تذلیل کے لئے ان سے کہا جائے گا کہ یہ نتیجہ و بدلہ ہے تمہارے ان کاموں کا جو تم لوگوں نے خود اپنے ہاتھوں آگے بھیجے تھے اپنی آخرت کے لئے ورنہ اللہ کبھی ظلم نہیں کرتا اپنے بندوں پر
25 اور اللہ کبھی ظلم نہیں کرتا اپنے بندوں پر : بلکہ وہ تو کرم ہی کرم فرماتا ہے مگر اس کا کیا کیا جائے کہ بندے خود اس سے منہ موڑ لیں ۔ والعیاذ باللہ ۔ سو اللہ اپنے بندوں پر کبھی ظلم نہیں کرتا۔ نہ وہ کسی کو بغیر جرم کے سزا دیتا ہے اور نہ کسی کو اس کے جرم سے زیادہ سزا دیتا ہے۔ اور نہ ہی وہاں اس کا کوئی خدشہ اور امکان ہے کہ جرم کسی کا ہو اور سزا کسی اور کو ملے۔ سو ایسی کوئی بھی صورت وہاں متصور نہیں۔ مگر وہ کسی مجرم کو اس کے جرم کی سزا دیئے بغیر چھوڑتا بھی نہیں کہ یہ اس کی شان عدل کے تقاضوں کیخلاف ہے۔ لہذا اب تم لوگ اپنے ہاتھوں کی کمائی کا بھگتان بھگتو ۔ والعیاذ باللہ -
Top