Madarik-ut-Tanzil - Yunus : 95
كَاَنْ لَّمْ یَغْنَوْا فِیْهَا١ؕ اَلَا بُعْدًا لِّمَدْیَنَ كَمَا بَعِدَتْ ثَمُوْدُ۠   ۧ
كَاَنْ : گویا لَّمْ يَغْنَوْا : وہ نہیں بسے فِيْهَا : اس میں (وہاں) اَلَا : یاد رکھو بُعْدًا : دوری ہے لِّمَدْيَنَ : مدین کے لیے كَمَا بَعِدَتْ : جیسے دور ہوئے ثَمُوْدُ : ثمود
گویا ان میں کبھی بسے ہی نہ تھے۔ سن رکھو کہ مدین پر (ویسی ہی) پھٹکار ہے جیسی ثمود پر پھٹکار تھی۔
95: کَاَنْ لَّمْ یَغْنَوْا فِیْھَا (گویا وہ گھروں میں بستے ہی نہ تھے) گویا زندگی میں انہوں نے ان گھروں میں رہائش اختیار ہی نہیں کی نہ تو پورے اختیار سے اور نہ آتے جاتے۔ اَ لَا بُعْدًا لِّمَدْیَنَ (خبردار مدین والوں کیلئے دوری ہو) البُعد۔ البَعَد کے معنی میں ہے۔ اور اس کا معنی ہلاکت ہے۔ جیسے الرشد بمعنی الرَشَد ہے کیا قرآن مجید کی اس آیت کی طرف نہیں دیکھتے۔ کَمَا بَعِدَتْ ثَمُوْدُ (جیسے قوم ثمود دور ہوئی ) ۔ نحو، قراءت : بَعِدَت کو بَعُدتْ پڑھا گیا ہے معنی ہر دو صورت میں ایک ہے۔ یہ قرب کی ضد ہے۔ مگر انہوں نے بُعْد بمعنی ہلاکت) کے درمیان اور دوسرے کے درمیان فرق کیا پس بناء کو بدل دیا جیسا کہ خیر و شر کے زمانوں میں تفریق کرتے ہوئے کہتے ہیں وعد و اَوْعَد پہلا وعدہ کرنا اور دوسرا ڈرانا۔
Top