Madarik-ut-Tanzil - Maryam : 13
وَّ حَنَانًا مِّنْ لَّدُنَّا وَ زَكٰوةً١ؕ وَ كَانَ تَقِیًّاۙ
وَّحَنَانًا : اور شفقت مِّنْ لَّدُنَّا : اپنے پاس سے وَزَكٰوةً : اور پاکیزگی وَكَانَ : اور وہ تھا تَقِيًّا : پرہیزگار
اور اپنے پاس دے شفقت اور پاکیزگی دی تھی اور وہ پرہیزگار تھے
13: وَّ حَنَا نًا (اور شفقت) شفقت اور حمت اپنے والدین اور دوسروں کے حق میں ) نحو : کو اس کا عطف الحکم پر ہے : مِّنْ لَّدُنَّا (اپنی طرف سے) وَزَکٰوۃً ( اور پاکیزگی) یعنی طہارت و بھلائی کہ انہوں نے کوئی گناہ نہ کیا : وَّکَانَ تَقِیًّا ( اور وہ متقی تھے) یعنی فرما نبردار اور اطاعت شعار۔
Top