Madarik-ut-Tanzil - Al-Hajj : 42
وَ اِنْ یُّكَذِّبُوْكَ فَقَدْ كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّ عَادٌ وَّ ثَمُوْدُۙ
وَاِنْ : اور اگر يُّكَذِّبُوْكَ : تمہیں جھٹلائیں فَقَدْ كَذَّبَتْ : تو جھٹلایا قَبْلَهُمْ : ان سے قبل قَوْمُ نُوْحٍ : نوح کی قوم وَّعَادٌ : اور عاد وَّثَمُوْدُ : اور ثمود
اور اگر یہ لوگ تم کو جھٹلاتے ہیں تو ان سے پہلے نوح (علیہ السلام) کی قوم بھی عاد اور ثمود کی قوم بھی (اپنے پیغمبروں کو) جھٹلا چکے ہیں
42: وَاِنْ یُّکَذِّبُوْکَ (اور اگر وہ آپ کو جھٹلا دیں) اس میں آنحضرت ﷺ کو قریش مکہ کی مسلسل تکذیب پر تسلی دی یعنی آپ تکذیب میں اکیلے نہیں ہیں۔ فَقَدْ کَذَّبَتْ قَبْلَھُمْ (پس جھٹلایا ان سے قبل) قریش مکہ سے قبل قَوْمُ نُوحٍ (قوم نوح نے) نوح (علیہ السلام) کو وَّعَادٌ (قوم عاد نے) ہودعلیہ السلام کو وَّ ثَمُوْدُ (اور قوم ثمود نے) صالح (علیہ السلام) کو۔
Top