Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 106
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ نُوْحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ
اِذْ قَالَ : جب کہا لَهُمْ : ان سے اَخُوْهُمْ : ان کے بھائی نُوْحٌ : نوح اَلَا : کیا نہیں تَتَّقُوْنَ : تم ڈرتے
جب ان سے ان کے بھائی نوح نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں ؟
106: اِذْ قَالَ لَھُمْ اَخُوْھُمْ (جب ان کو ان کے بھائی نے کہا) نسبی بھائی مراد ہے نہ کہ دینی۔ نُوْحٌ اَلَا تَتَّقُوْنََ (نوح (علیہ السلام) نے کیا تم اللہ تعالیٰ سے نہیں ڈرتے) جو لوگوں کا خالق ہے تاکہ تم بتوں کی عبادت ترک کردو۔
Top