Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 115
اِنْ اَنَا اِلَّا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌؕ
اِنْ اَنَا : نہیں میں اِلَّا : مگر۔ صرف نَذِيْرٌ : ڈرانے والا مُّبِيْنٌ : صاف طور پر
میں تو صرف کھول کھول کر نصیحت کرنے والا ہوں
115: اِنْ اَنَا اِلَّا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ (میں تو کھلا ڈرانے والا ہوں) میرے ذمہ یہی ہے کہ میں صحیح دلیل سے تمہیں ڈرا ئوں۔ ایسی دلیل جس سے حق و باطل کا فرق واضح ہوجائے پھر تم جانو اور تمہارا کام۔
Top