Madarik-ut-Tanzil - Al-Qasas : 51
وَ لَقَدْ وَصَّلْنَا لَهُمُ الْقَوْلَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَؕ
وَلَقَدْ وَصَّلْنَا : اور البتہ ہم نے مسلسل بھیجا لَهُمُ : ان کے لیے الْقَوْلَ : (اپنا) کلام لَعَلَّهُمْ : تاکہ وہ يَتَذَكَّرُوْنَ : نصیحت پکڑیں
اور ہم پے درپے ان لوگوں کے پاس (ہدایت کی) باتیں بھیجتے رہے ہیں تاکہ نصیحت پکڑیں
آیت 51: وَلَقَدْ وَصَّلْنَا لَہُمُ الْقَوْلَ لَعَلَّہُمْ یَتَذَکَّرُوْنَ (تحقیق ہم نے کلام کو مسلسل ان پر اتارا تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں) ۔ التّوصیل۔ (بہت زیادہ ملنا اور بار بار ملنا) ۔ مطلب یہ ہے کہ قرآن مجید پے در پے اور مسلسل اترا ہے۔ اس میں وعدہ ٗ وعید ٗ قصص وعبر اور مواعظ موجود ہیں تاکہ وہ نصیحت حاصل کر کے کامیاب ہوں۔
Top