Madarik-ut-Tanzil - Al-Ghaafir : 53
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْهُدٰى وَ اَوْرَثْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ الْكِتٰبَۙ
وَلَقَدْ اٰتَيْنَا : اور تحقیق ہم نے دی مُوْسَى : موسیٰ الْهُدٰى : ہدایت وَاَوْرَثْنَا : اور ہم نے وارث بنایا بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَ : بنی اسرائیل الْكِتٰبَ : کتاب (توریت)
اور ہم نے موسیٰ کو ہدایت (کی کتاب) دی اور بنی اسرائیل کو اس کتاب کا وارث بنایا
ہدی میں تمام دینی اشیاء شامل ہیں : وَلَقَدْ اٰتَيْنَا مُوْسَى الْهُدٰى (اور ہم موسیٰ کو ہدایت نامہ دے چکے ہیں) ۔ الھدی اس سے وہ تمام چیزیں مراد ہیں جو دین کے سلسلہ میں ان کو دیں گئیں مثلا معجزات، تورات، احکامات، وَاَوْرَثْنَا بَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ الْكِتٰبَ (اور ہم نے وہ کتاب بنی اسرائیل کو پہنچائی تھی) الکتاب سے تورات، انجیل اور زبور مراد ہے۔ کیونکہ الکتاب جنس ہے۔
Top