Madarik-ut-Tanzil - Al-A'raaf : 139
اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ مُتَبَّرٌ مَّا هُمْ فِیْهِ وَ بٰطِلٌ مَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
اِنَّ : بیشک هٰٓؤُلَآءِ : یہ لوگ مُتَبَّرٌ : تباہو ہونیوالی مَّا : جو هُمْ : وہ فِيْهِ : اس میں وَبٰطِلٌ : اور باطل مَّا : جو كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ کر رہے ہیں
یہ لوگ جس (شغل) میں (پھنسے ہوئے) ہیں وہ برباد ہونے والا ہے اور جو کام یہ کرتے ہیں سب بیہودہ ہیں۔
بت پرستی بےبنیاد چیز ہے : آیت 139: اِنَّ ھٰٓؤُلَآ ئِ (بیشک یہ کام) ان تماثیل کی عبادت کرنے والے مُتَبَّرٌ (بیکار ہیں) ہلاک ہونے والے ہیں۔ یہ تبار سے بنا ہے۔ مَّا ھُمْ فِیْہِ (جس میں وہ مصروف ہیں) اللہ تعالیٰ ہلاک کردیں گے اور ان کے لین دین کو مہندم کردیں گے جس پر وہ چل رہے ہیں میرے ذریعہ یہاں ہٰٓؤُلَآئِ کو اِنّ کا اسم بنانے اور خبر کو مقدم کر کے اس بات کو نشان زدہ کردیا کہ بت پرست دراصل خود ہلاکت کا شکار ہونے والے ہیں۔ اور وہ اس سے بالکل نہیں بچ سکتے۔ وَبٰطِلٌ مَّا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ (اور محض بےبنیاد ہے جو وہ کر رہے ہیں) یعنی جو کچھ وہ بت پرستی کرتے ہیں وہ بےکار اور بےحقیقت ہونے والی ہے۔
Top