Madarik-ut-Tanzil - An-Naba : 36
جَزَآءً مِّنْ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًاۙ
جَزَآءً : بدلہ ہے مِّنْ رَّبِّكَ : تیرے رب کی طرف سے عَطَآءً : بدلہ/ بخشش حِسَابًا : بےحساب/ کفایت کرنے والی
یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے صلہ ہے انعام کثیر
36 : جَزَآ ئً مِّنْ رَّبِّکَ عَطَآ ئً حِسَابًا (یہ بدلہ ملے گا جو کہ کافی انعام ہوگا۔ آپ کے رب کی طرف سے ) نحو : جزائً یہ مصدر ہے تقدیر کلام یہ ہے جزاھم جزائً ۔ وہ ان کو جزاء دے گا جزاء دینا۔ عطاء ً یہ مصدر ہے نمبر 2۔ جزاء کا بدل ہے۔ حساباًؔ یہ صفت ہے اس کا معنی کافی یا ان کے اعمال کے حساب سے۔
Top