Mafhoom-ul-Quran - Al-Ahzaab : 31
وَ مَنْ یَّقْنُتْ مِنْكُنَّ لِلّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ تَعْمَلْ صَالِحًا نُّؤْتِهَاۤ اَجْرَهَا مَرَّتَیْنِ١ۙ وَ اَعْتَدْنَا لَهَا رِزْقًا كَرِیْمًا
وَمَنْ : اور جو يَّقْنُتْ : اطاعت کرے مِنْكُنَّ : تم میں سے لِلّٰهِ : اللہ کی وَرَسُوْلِهٖ : اور اس کا رسول وَتَعْمَلْ : اور عمل کرے صَالِحًا : نیک نُّؤْتِهَآ : ہم دیں گے اس کو اَجْرَهَا : اس کا اجر مَرَّتَيْنِ ۙ : دوہرا وَاَعْتَدْنَا : اور ہم نے تیار کیا لَهَا : اس کے لیے رِزْقًا كَرِيْمًا : عزت کا رزق
اور جو تم میں سے اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبردار رہے گی اور نیک عمل کرے گی اس کو ہم دو گنا ثواب دیں گے اور اس کے لیے ہم نے عزت کی روزی تیار کر رکھی ہے۔
عورتوں کے لیے احکام الٰہی تشریح : ان آیات میں بھی خالصتاً رشد و ہدایت کے احکامات بیان ہوئے ہیں۔ غیر مردوں سے بات کرتے ہوئے اپنی آواز کو قدرے سخت اور بارعب رکھو۔ نرم اور پرکشش آواز سے بات مت کرو، کیونکہ جیسے عورت کے حسن و جمال سے غیر مرد متاثر ہوتے ہیں اسی طرح نسوانی آواز میں بھی مردوں کیلئے کشش ہوتی ہے جو کہ بےحیائی کی طرف لے جاتی ہے۔ اس لیے باقی جسمانی حسن و جمال کے ساتھ آواز کے حسن کو بھی قابو میں رکھو۔ بےضرورت گھر سے باہر حسن و جمال نہ دکھاتی پھرو بلکہ بہتر ہے کہ گھر کے اندر وقار سے رہو۔ باہر نکلو تو چادر سے اپنے آپ کو اچھی طرح لپیٹ کر نکلو۔ نماز باقاعدہ پڑھو، زکوٰۃ دو اور اللہ و رسول کی اطاعت میں لگی رہو۔ تاکہ ان عبادات کی وجہ سے تمہارے دل پاک اور تم اخلاقی لحاظ سے بہترین انسان بن کر دوسروں کے لیے نمونہ بن جاؤ۔ تمہیں یہ عزت ملی ہے اور اللہ کی طرف سے خاص فضل ہے کہ تم ایسے گھروں میں رہتی ہو جہاں ہر وقت کلام پاک کی آیات پڑھی جاتی ہیں۔ ظاہر ہے جو بھی ایسے ماحول میں رہے گا یقینا اس کا دل و دماغ عام گھروں میں رہنے والوں سے بہت زیادہ مختلف ہوگا۔ پھر جو جان بوجھ کر غلطی کرے تو اس کو عذاب زیادہ ملتا ہے۔ یہی وجہ ہے اور یہی اللہ کی مصلحت ہے کہ اس نے ازواج مطہرات پر یہ خاص احکامات نازل کئے تاکہ وہ سب کے لیے نمونہ بنیں۔ بیشک اللہ بھید جاننے والا خبر دار ہے۔ ان آیات میں عورتوں کو آداب زندگی اور دینی تعلیمات دی گئی ہیں۔
Top