Tafseer-e-Majidi - An-Nahl : 125
قَالَ اَلَمْ اَقُلْ لَّكَ اِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِیْعَ مَعِیَ صَبْرًا
قَالَ : اس نے کہا اَ لَمْ : کیا نہیں اَقُلْ : میں نے کہا لَّكَ : تجھ سے اِنَّكَ : بیشک تو لَنْ تَسْتَطِيْعَ : ہرگز نہ کرسکے گا مَعِيَ : میرے ساتھ صَبْرًا : صبر
آپ اپنے پروردگار کی راہ کی طرف بلائیے حکمت سے اور اچھی نصیحت سے اور ان کے ساتھ بحث کیجیے پسندیدہ طریقہ سے،188۔ بیشک آپ کا پروردگار (ہی) خوب جانتا ہے کہ کون اس کی راہ سے بھٹکا ہوا ہے اور وہی ہدایت پائے ہوؤں کو (بھی) خوب جانتا ہے،189۔
188۔ (جس میں شدت وخشونت نہ ہو) (آیت) ’ بالحکمۃ “۔ یعنی دلائل عملی کے ساتھ۔ (آیت) ” الموعظۃ الحسنۃ “ یعنی ترغیب وترہیب سے ان کے جذبات اعلی ابھار کے۔ (آیت) ” وجادلھم بالتیھی احسن “۔ یعنی جب بحث آہی پڑے تو شائستہ عنوان سے گفتگو کیجئے۔ 189۔ (سوکس نے مانا اور کس نے نہ مانا، اس کا فیصلہ اللہ ہی پر چھوڑ دیجئے۔ آپ اس تحقیق میں نہ پڑیئے)
Top