Tafseer-e-Majidi - An-Nahl : 64
وَ مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ اِلَّا لِتُبَیِّنَ لَهُمُ الَّذِی اخْتَلَفُوْا فِیْهِ١ۙ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةً لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ
وَمَآ : اور نہیں اَنْزَلْنَا : اتاری ہم نے عَلَيْكَ : تم پر الْكِتٰبَ : کتاب اِلَّا : مگر لِتُبَيِّنَ : اس لیے کہ تم واضح کردو لَهُمُ : ان کے لیے الَّذِي : جو۔ جس اخْتَلَفُوْا : انہوں نے اختلاف کیا فِيْهِ : اس میں وَهُدًى : اور ہدایت وَّرَحْمَةً : اور رحمت لِّقَوْمٍ : ان لوگوں کے لیے يُّؤْمِنُوْنَ : وہ ایمان لاتے ہیں
اور ہم نے آپ پر کتاب بس اسی لئے نازل کی ہے کہ جس امر میں یہ لوگ اختلاف کررہے ہیں آپ اس کو ان پر واضح کردیں نیز ایمان والے لوگوں کی ہدایت و رحمت کی غرض سے،94۔
94۔ یعنی یہ کتاب الہی مومنین کے حق میں سراسر ہدایت و رحمت ہے۔ اور آپ ﷺ پر یہ اس لئے نازل ہوئی، کہ آپ ﷺ ان اہل باطل اور اہل حق کے درمیان جو معتقدات نزاعی ہیں، مثلا توحید یا معاد، اس باب میں مسلک حق کی خوب توضیح وتشریح کردیں، (آیت) ” لتبین “۔ نے ایک بار پھر اس حقیقت کو صاف کردیا کہ پیغمبر کا منصب محض من وعن، پیام پہنچا دینے کا نہیں، بلکہ اس کی شرح وترجمانی کردینے کا بھی ہے۔
Top