Tafseer-e-Majidi - Al-Baqara : 18
صُمٌّۢ بُكْمٌ عُمْیٌ فَهُمْ لَا یَرْجِعُوْنَۙ
صُمٌّ : بہرے بُكْمٌ : گونگے عُمْيٌ : اندھے فَهُمْ : سو وہ لَا : نہیں يَرْجِعُونَ : لوٹیں گے
(وہ بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں،50 ۔ تو اب وہ واپس نہ ہوں گے۔51 ۔
50 ۔ یعنی صدائے حق گویا سنتے ہی نہیں۔ اور کلمہ حق و ایمان کے ادا کرنے سے ان کی زبان گنک ہے۔ اور دید حق کی طرف سے ان کی آنکھیں اندھی ہوچکی ہیں، اور یہ سب کچھ اپنی اختیاری گمراہی کے نتیجہ کے طور پر۔ 5 1 ۔ (باطل سے حق کی طرف، کفر سے ایمان کی طرف) عن کفرھم وضلالتھم (ابن عباس ؓ الی الھدی ولا الی خیر (ابن جریر۔ عن ابن عباس ؓ
Top