Tafseer-e-Majidi - Ash-Shu'araa : 11
قَوْمَ فِرْعَوْنَ١ؕ اَلَا یَتَّقُوْنَ
قَوْمَ فِرْعَوْنَ : قوم فرعون اَلَا يَتَّقُوْنَ : کیا وہ مجھ سے نہیں ڈرتے
یعنی قوم فرعون کے پاس جاؤ،8۔ کیا یہ لوگ نہیں ڈرتے ؟
8۔ (عبرت وموعظت کے لیے) (آیت) ” اذ نادی “۔ اکابر اہل سنت کے درمیان اس پر بحث ہوئی ہے کہ یہ ندا جو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے کان میں آئی کون سی تھی، آیا حق تعالیٰ کا کلام قدیم غیر مخلوق، جیسا کہ امام ابومنصور ماتریدی کا مسلک ہے۔ تفسیر کبیر میں دونوں قول نقل ہوئے ہیں۔
Top