Tafseer-e-Majidi - Ash-Shu'araa : 12
قَالَ رَبِّ اِنِّیْۤ اَخَافُ اَنْ یُّكَذِّبُوْنِؕ
قَالَ : اس نے کہا رَبِّ : اے میرے رب اِنِّىْٓ اَخَافُ : بیشک میں ڈرتا ہوں اَنْ : کہ يُّكَذِّبُوْنِ : وہ مجھے جھٹلائیں گے
وہ بولے کہ اے میرے پروردگار مجھے بس اسی کا اندیشہ ہے کہ وہ مجھے جھٹلائیں گے،9۔
9۔ (قبل اس کے کہ میں پوری تبلیغ کرسکوں) حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے عرض کیا کہ مجھے تعمیل ارشاد میں عذر ہی کیا ہوسکتا ہے۔ البتہ یہ خیال ضرور ہوتا ہے کہ وہ لوگ میری تبلیغ کے تمام ہونے سے قبل ہی میری تکذیب شروع کردیں گے۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اور فرعون کا قصہ اس کے قبل بھی کئی بار آچکا ہے۔
Top