Tafseer-e-Majidi - An-Nisaa : 55
فَمِنْهُمْ مَّنْ اٰمَنَ بِهٖ وَ مِنْهُمْ مَّنْ صَدَّ عَنْهُ١ؕ وَ كَفٰى بِجَهَنَّمَ سَعِیْرًا
فَمِنْھُمْ : پھر ان میں سے مَّنْ اٰمَنَ : کوئی ایمان لایا بِهٖ : اس پر وَمِنْھُمْ : اور ان میں سے مَّنْ : کوئی صَدَّ : رکا رہا عَنْهُ : اس سے وَكَفٰى : اور کافی بِجَهَنَّمَ : جہنم سَعِيْرًا : بھڑکتی ہوئی آگ
اور ان میں سے کوئی کوئی تو اس پر ایمان لائے اور کوئی کوئی اس سے رکے رہے اور دہکتا ہوا جہنم ہی کافی ہے،172 ۔
172 ۔ (سو دنیا میں سزا ملنا نہ ملنا چنداں قابل التفات نہیں) (آیت) ” من امن بہ “ میں ضمیر کس طرح ہے ؟ بعض نے مراد کتاب لی ہے۔ بعض نے وہ سارا فقرہ جو آل ابراہیم سے متعلق گزرا ہے اور بعض نے ذات محمدی ﷺ کو، ماحصل تینوں صورتوں کا ایک ہی ہے۔ من امن بالکتب (بحر) بمحمد ﷺ او بما ذکر من حدیث ال ابراھیم (بیضاوی) یعنی بالنبی ﷺ (قرطبی)
Top