Tafseer-e-Majidi - Al-A'raaf : 139
اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ مُتَبَّرٌ مَّا هُمْ فِیْهِ وَ بٰطِلٌ مَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
اِنَّ : بیشک هٰٓؤُلَآءِ : یہ لوگ مُتَبَّرٌ : تباہو ہونیوالی مَّا : جو هُمْ : وہ فِيْهِ : اس میں وَبٰطِلٌ : اور باطل مَّا : جو كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ کر رہے ہیں
یہ لوگ جس کام میں لگے ہیں وہ تباہ ہو کر رہے گا اور یہ جو کچھ کررہے ہیں ہے بھی (بالکل) باطل،180 ۔
180 ۔ یعنی ان کا یہ شغل بت پرستی بجائے خود بھی باطل ہے اور انجام کار اس کے حق میں خدائے قادر وقدوس کی طرف سے تباہی و بربادی بھی ہے۔ تم آخر کیا ایسوں کی تقلید کی طرف جارہے ہو ؟ مرشد تھانوی (رح) نے فرمایا کہ اہل باطل کے ساتھ تشبہ تو دنیوی عادات میں بھی مذموم ہے چہ جائیکہ رسول عبادت وغیرہ میں !
Top