Tafseer-e-Majidi - Al-A'raaf : 14
قَالَ اَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ
قَالَ : وہ بولا اَنْظِرْنِيْٓ : مجھے مہلت دے اِلٰي يَوْمِ : اس دن تک يُبْعَثُوْنَ : اٹھائے جائیں گے
بولا تو مجھے اس دن تک کی مہلت دے جب سب اٹھائے جائیں گے،17 ۔
17 ۔ مہلت کس چیز سے ؟ موت اور عذاب سے۔ سأل النظرۃ والامھال الی یوم البعث والحساب (قرطبی) (آیت) ” الی یوم یبعثون “۔ یعنی قیامت تک، شیطان کا صاحب کشف ہونا اسی درخواست سے ظاہر ہے۔ جانتا تھا ضرور منظور ہوجائے گی، باوجود عتاب شدید کے موقع کے پیش کردی۔
Top