Tafseer-e-Majidi - Al-A'raaf : 83
فَاَنْجَیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اِلَّا امْرَاَتَهٗ١ۖ٘ كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِیْنَ
فَاَنْجَيْنٰهُ : ہم نے نجات دی اس کو وَاَهْلَهٗٓ : اور اس کے گھر والے اِلَّا : مگر امْرَاَتَهٗ : اس کی بیوی كَانَتْ : وہ تھی مِنَ : سے الْغٰبِرِيْنَ : پیچھے رہنے والے
پھر ہم نے بچا لیا لوگ کو اور ان کے گھروالوں کو بجز ان کی بیوی کے وہ پیچھے رہ جانے والوں میں رہ گئی،110 ۔
110 ۔ توریت کی روایت میں ہے کہ وہ نافرمان عورت نمک کا ستون بن گئی :۔ ” مگر اس کی جورو نے اس کے پیچھے سے پھر کر دیکھا۔ اور وہ نمک کا کھمبابن گئی (پیدائش۔ 19:26) (آیت) ” انجینہ “۔ یعنی اپنے عذاب سے انہیں بچا دیا۔ (آیت) ” اھلہ “۔ اھل میں خاندان والے اور دوسرے معتقدین مومنین سب شامل ہیں ای انصارہ واتباعہ الذین قبلوا دینہ (کبیر) (آیت) ” امراتہ “۔ ان کی بیوی جو ایمان سے بھی خالی تھیں۔ کانت کافرۃ موالیۃ لاھل سدوم (مدارک) اس سے یہ معلوم ہوا کہ عذاب الہی کا سبب مشترک علاوہ فسق عملی کے کفر اعتقادی بھی تھا۔
Top