Tafseer-e-Majidi - Al-A'raaf : 82
وَ مَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوْۤا اَخْرِجُوْهُمْ مِّنْ قَرْیَتِكُمْ١ۚ اِنَّهُمْ اُنَاسٌ یَّتَطَهَّرُوْنَ
وَمَا : اور نہ كَانَ : تھا جَوَابَ : جواب قَوْمِهٖٓ : اس کی قوم اِلَّآ : مگر اَنْ : یہ قَالُوْٓا : انہوں نے کہا اَخْرِجُوْهُمْ : انہیں نکال دو مِّنْ : سے قَرْيَتِكُمْ : اپنی بستی اِنَّهُمْ : بیشک اُنَاسٌ : یہ لوگ يَّتَطَهَّرُوْنَ : پاکیزگی چاہتے ہیں
ان کی قوم سے کوئی جواب نہ بن پڑا بجز اس کے کہ لگے (آپس میں) کہنے کہ انہیں اپنی بستی سے نکال دو یہ لوگ پاک صاف بنتے ہیں،109 ۔
109 ۔ (اور ہم کو گندہ بتاتے ہیں تو ہم گندوں میں ان پاکوں کا کیا کام۔ یہ نکلیں ہمارے شہر سے) (آیت) ” اخرجوھم “ میں ضمیر جمع غائب اتباع حضرت لوط (علیہ السلام) کی جانب ہے۔ ای لوطا ومن امن معہ (مدارک) (آیت) ” یتطھروان “ یعنی بڑی پاکبازی بگھارتے ہی۔ بڑے اپنی پاکبازی کے مدعی ہیں ای یدعون الطھارۃ (مدارک)
Top