Tafseer-e-Majidi - At-Tawba : 15
وَ یُذْهِبْ غَیْظَ قُلُوْبِهِمْ١ؕ وَ یَتُوْبُ اللّٰهُ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ
وَيُذْهِبْ : اور دور کردے غَيْظَ : غصہ قُلُوْبِهِمْ : ان کے دل (جمع) وَيَتُوْبُ اللّٰهُ عَلٰي : اور اللہ توبہ قبول کرتا ہے مَنْ : جسے يَّشَآءُ : چاہے وَاللّٰهُ : اور اللہ عَلِيْمٌ : علم والا حَكِيْمٌ : حکمت والا ہے
اور ان کے دلوں سے جھنجلاہٹ کو دور کرے گا،25 ۔ اور اللہ جس پر وہ چاہے گا رحمت کے ساتھ توجہ کرے گا، اور اللہ بڑا علم والا ہے، بڑا حکمت والا،26 ۔
25 ۔ یہ ذکر ایسے مسلمانوں کا ہے جو خود مقابلہ کی تاب نہیں رکھتے اور کافروں کے غلبہ پر دل ہی دل میں کڑھا کرتے ہیں۔ مرشد تھانوی (رح) نے فرمایا کہ امور طبعی کاملین میں بھی رہتے ہیں۔ چناچہ بیان صحابہ میں غلیظ کا ذکر موجود ہے۔ 26 ۔ (چنانچہ اپنے علم کامل سے سب کا حال جان کر اپنی حکمت کاملہ سے سب کے مناسب حال احکام جاری فرمائے) (آیت) ” یتوب اللہ علی من یشآء “۔ یعنی اپنی مشیت تکوینی کے ماتحت جس کو چاہے گا، ایمان کی توفیق دے دے گا۔
Top