Tafseer-e-Majidi - At-Tawba : 33
فَلَمَّاۤ اٰتٰىهُمْ مِّنْ فَضْلِهٖ بَخِلُوْا بِهٖ وَ تَوَلَّوْا وَّ هُمْ مُّعْرِضُوْنَ
فَلَمَّآ : پھر جب اٰتٰىهُمْ : اس نے دیا انہیں مِّنْ : سے فَضْلِهٖ : اپنا فضل بَخِلُوْا : انہوں نے بخل کیا بِهٖ : اس میں وَتَوَلَّوْا : اور پھرگئے وَّهُمْ : اور وہ مُّعْرِضُوْنَ : روگردانی کرنے والے ہیں
پھر جب اللہ نے ان کو اپنے فضل سے (مال) دیدیا تو لگے وہ اس میں بخل کرنے اور روگردانی کرنے اور منہ پھیرے ہوئے تو وہ تھے ہی،142 ۔
142 ۔ (یعنی ایمان ان کے دلوں سے مفقود تو پیشتر ہی سے تھا۔ فکر پر و اعمال ایمانی کی پہلے بھی نہ تھی، اب عمل بھی ترک کردیا۔ اے وھم قوم عادتھم الاعراض عن الطاعات فلاینکر منھم ھذا (روح)
Top