Tafseer-e-Mazhari - Al-Kahf : 85
فَاَتْبَعَ سَبَبًا
فَاَتْبَعَ : سو وہ پیچھے پڑا سَبَبًا : ایک سامان
تو اس نے (سفر کا) ایک سامان کیا
فاتبع سبباً سو وہ ایک راہ پر ہو لیا۔ اَتْبَعَپہنچ گیا۔ مَازِلْتُ اِتَّبَعْتُہٗ حَتّٰی اَتْبَعْتُہٗ میں نے برابر اس کا پیچھا کیا یہاں تک کہ اس تک پہنچ گیا۔ کذا رومی عن الاصمعی۔ سبباً سے اس جگہ مراد ہے راستہ یعنی مغرب کی طرف حضرت ابن عباس ؓ نے ترجمہ کیا فرود گاہ۔ منزل۔
Top