Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 209
ذِكْرٰى١ۛ۫ وَ مَا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ
ذِكْرٰي : نصیحت کے لیے وَمَا كُنَّا : اور نہ تھے ہم ظٰلِمِيْنَ : ظلم کرنے والے
نصیحت کردیں اور ہم ظالم نہیں ہیں
ذکری وما کنا ظلمین۔ نصیحت کے لئے اور ہم ظالم نہیں ہیں۔ ذِکْرٰییادداشت یہ منذرون کی علت (مفعول لہ) ہے کیونکہ ذکری بمعنی انذار ہے یا ذکری کا تعلق پہلے کلام سے نہیں ہے بلکہ یہ مطلب ہے کہ ہم ان پیغمبروں کو مجسم نصیحت بنا دیتے ہیں۔
Top