Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 70
اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا تَعْبُدُوْنَ
اِذْ : جب قَالَ : اس نے کہا لِاَبِيْهِ : اپنے باپ کو وَقَوْمِهٖ : اور اپنی قوم مَا : کیا۔ کس تَعْبُدُوْنَ : تم پرستش کرتے ہو
جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ تم کس چیز کو پوجتے ہو
اذ قال لابیہ وقومہ ما تعبدون۔ جب کہ ابراہیم نے اپنے باپ سے اور قوم والوں سے کہا تم لوگ کس چیز کی پوجا کرتے ہو۔ حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) نے یہ سوال (طلب علم کے لئے نہیں کیا تھا آپ کو تو معلوم ہی تھا کہ یہ لوگ بتوں کی پوجا کرتے ہیں بلکہ یہ سوال) اس لئے کیا تاکہ ان کو بتاسکیں کہ جن کی تم (پوجا کرتے ہو وہ مستحق عبادت نہیں ان کی پوجا نازیبا ہے۔
Top