Tafseer-e-Mazhari - Al-Hijr : 60
اَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُنْ مِّنَ الْمُمْتَرِیْنَ
اَلْحَقُّ : حق مِنْ : سے رَّبِّكَ : آپ کا رب فَلَا تَكُنْ : پس نہ ہو مِّنَ : سے الْمُمْتَرِيْنَ : شک کرنے والے
(یہ بات) تمہارے پروردگار کی طرف سے حق ہے تو تم ہرگز شک کرنے والوں میں نہ ہونا
اَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ : یہی حق ہے جو تمہارے رب کی طرف سے یا تمہارے رب کے پاس سے یہ حق آچکا۔ فَلَا تَكُنْ مِّنَ الْمُمْتَرِيْنَ : پس اے انکار کرنے والے مخاطب تو عیسیٰ کے معاملہ میں شبہ کرنے والوں میں سے نہ ہو جیسا کہ یہودی شک میں پڑگئے اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ انہوں نے عیسیٰ کی والدہ پر زناء کی تہمت لگائی اور عیسائی شک میں پڑگئے اور نتیجہ یہ ہوا کہ عیسیٰ کو اللہ کا بیٹا کہنے لگے۔
Top