Tafseer-e-Mazhari - Az-Zukhruf : 87
وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَهُمْ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ فَاَنّٰى یُؤْفَكُوْنَۙ
وَلَئِنْ : اور البتہ اگر سَاَلْتَهُمْ : پوچھو تم ان سے مَّنْ خَلَقَهُمْ : کس نے پیدا کیا ان کو لَيَقُوْلُنَّ اللّٰهُ : البتہ ضرور کہیں گے اللہ تعالیٰ نے فَاَنّٰى يُؤْفَكُوْنَ : تو کہاں سے وہ دھوکہ کھا رہے ہیں۔ پھرائے جاتے ہیں
اور اگر تم ان سے پوچھو کہ ان کو کس نے پیدا کیا ہے تو کہہ دیں گے کہ خدا نے۔ تو پھر یہ کہاں بہکے پھرتے ہیں؟
ولئن سالتھم من خلقھم لیقولن اللہ فانی یؤفکون اور اگر آپ ان سے دریافت کریں کہ ان کو کس نے پیدا کیا تو بلاشبہ جواب دیں گے : اللہ نے ‘ پھر یہ لوگ کدھر الٹے پھرے جاتے ہیں۔ وَلَءِنْ سَاَلْتَھُمْ یعنی ان کافروں سے جو اللہ کے علاوہ دوسروں کی پوجا کرتے ہیں ‘ اگر آپ سے دریافت کریں۔ لَیَقُوْلُنَّ اللہ یعنی بت تو خالق ہو ہی نہیں سکتے ‘ ایسا کہنا تو ممکن نہیں ‘ اسلئے وہ لامحالہ یہی کہیں گے کہ اللہ نے ہم کو پیدا کیا۔ فَاَنّٰی یُؤْفَکُوْنَ یعنی جب یہ اقرار ہے کہ اللہ ہی نے ان کو پیدا کیا تو پھر اللہ کی عبادت سے رخ موڑ کر دوسروں کی پوجا کی طرف کیسے جا رہے ہیں۔
Top