Tafseer-e-Mazhari - Al-Qalam : 46
اَمْ تَسْئَلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَۚ
اَمْ تَسْئَلُهُمْ : یا تم سوال کرتے ہو ان سے اَجْرًا : کسی اجر کا فَهُمْ : تو وہ مِّنْ مَّغْرَمٍ : تاوان سے مُّثْقَلُوْنَ : دبے جاتے ہوں
کیا تم ان سے کچھ اجر مانگتے ہو کہ ان پر تاوان کا بوجھ پڑ رہا ہے
ام تسئلھم اجرا . کیا آپ ان سے تبلیغ احکام الٰہی کی کوئی اجرت مانگتے ہیں۔ م منقطعہ بمعنی بل ہے۔ فھم من مغرم مثقلون . کہ وہ تاوان کے بوجھ کے نیچے دبے جا رہے ہوں اور ڈانڈ کو دفع کرنے کے لیے بے بے دلیل تمہاری طرف سے اعراض کر رہے ہوں۔ اس جملہ میں فاء سببی عاطفہ ہے۔
Top