Tafseer-e-Mazhari - Az-Zumar : 50
فَاجْتَبٰىهُ رَبُّهٗ فَجَعَلَهٗ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ
فَاجْتَبٰىهُ : تو چن لیا اس کو رَبُّهٗ : اس کے رب نے فَجَعَلَهٗ : تو بنادیا اس کو مِنَ الصّٰلِحِيْنَ : صالح لوگوں میں سے
پھر پروردگار نے ان کو برگزیدہ کرکے نیکوکاروں میں کرلیا
فاجتبہ ربہ . اللہ نے پھر اس کو بزرگی عطا فرمائی اور دوبارہ اس کے پاس وحی بھیجی۔ فجعلہ من الصالحین . اور اس کو کامل اہل صلاح میں سے کردیا۔ یعنی غیر اولیٰ بات کہنے سے بھی محفوظ کردیا۔ یادداشت صوفی پر لازم ہے کہ مخلوق کی طرف سے جو دکھ پہنچے اس پر صبر کرے۔ منکروں کے حق میں بددعا کرنی جائز نہیں۔ منکرین نبی کے خلاف بددعا کرنے کی اللہ نے اجازت نہیں دی بلکہ صبر کرنے کا حکم دیا تو منکرین ولی کے خلاف بددعا کیسے ہوسکتی ہے۔
Top