Urwatul-Wusqaa - Al-Qalam : 50
فَاجْتَبٰىهُ رَبُّهٗ فَجَعَلَهٗ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ
فَاجْتَبٰىهُ : تو چن لیا اس کو رَبُّهٗ : اس کے رب نے فَجَعَلَهٗ : تو بنادیا اس کو مِنَ الصّٰلِحِيْنَ : صالح لوگوں میں سے
پھر اس کو اس کے رب نے منتخب فرمایا اور اس کو اپنے نیک بندوں میں شامل رکھا
پھر اس کو اس کے رب نے منتخب فرمایا اور اپنے نیک بندوں میں شامل کیا 50 ؎ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندے یونس (علیہ السلام) کو ہمت فرمائی اور اس وعظ کے باعث اس کو کتنی ہی عزت و احترام کے ساتھ رکھا اور جب کشتی سے اتر کر لوگ اپنے اپنے گھروں کو چل دیئے اور وہ حیران و ششدر میدان لق و دق میں اکیلا رہ گیا تو اس پر مزید احسان کرتے ہوئے اس کا انتخاب نبوت کے لئے کرلیا اس کو اطلاع کردی کہ آج سے تم ہمارے نبی و رسول ہو اور اللہ تعالیٰ کے پیغام کے لئے تم کو پسند کرلیا گیا ہے اب تم اللہ کا پیغام نینویٰ میں جا کر لوگوں کو پہنچائو۔ اس جگہ ہم نے بالکل اختصار سے کام لیا ہے اور آپ کے قصہ کی تفصیلات کو بیان نہیں کیا اس لئے کہ پیچھے تین چار مقامات پر اس کا ذکر گزر چکا ہے اور یہ بھی کہ یونس (علیہ السلام) کی سرگزشت پیچھے غزوہ الوثقی ، جلد چہارم سورة یونس کی آیت 95 کے آخر پر درج کی گئی ہے اور اس میں اس کی پوری تفصیل بیان کردی گئی ہے اس لئے وہاں سے ملاحظہ کریں۔
Top