Mazhar-ul-Quran - An-Nahl : 105
اِنَّمَا یَفْتَرِی الْكَذِبَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ١ۚ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْكٰذِبُوْنَ
اِنَّمَا : اس کے سوا نہیں يَفْتَرِي : بہتان باندھتا ہے الْكَذِبَ : جھوٹ الَّذِيْنَ : وہ لوگ لَا يُؤْمِنُوْنَ : جو ایمان نہیں لاتے بِاٰيٰتِ اللّٰهِ : اللہ کی آیتوں پر وَاُولٰٓئِكَ : اور یہی لوگ هُمُ : وہ الْكٰذِبُوْنَ : جھوٹے
(اپنے دل سے) جھوٹ تو وہی بنایا کرتے ہیں جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے اور (دراصل) وہی لوگ جھوٹ بولنے والے ہیں
یہاں فرمایا کہ یہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ قرآن حضرت محمد ﷺ نے اپنے جی سے گھڑ کر بنایا ہے یا کسی بشر نے انہیں سکھایا ہے، یہ ان لوگوں کا جھوٹ ہے ایسے شخص کو جو نہایت راست گو مشہور ہیں انہیں جھٹلاتے ہیں، یعنی اللہ کے رسول کی صداقت کی شہرت کے بعد پھر جو یہ لوگ ان کو جھٹلاتے ہیں تو یہی لوگ جھوتے ہیں۔
Top