Mazhar-ul-Quran - An-Nahl : 120
ثُمَّ اِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِیْنَ عَمِلُوا السُّوْٓءَ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابُوْا مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ وَ اَصْلَحُوْۤا١ۙ اِنَّ رَبَّكَ مِنْۢ بَعْدِهَا لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠   ۧ
ثُمَّ : پھر اِنَّ : بیشک رَبَّكَ : تمہارا رب لِلَّذِيْنَ : ان لوگوں کے لیے جو عَمِلُوا : عمل کیے السُّوْٓءَ : برے بِجَهَالَةٍ : نادانی سے ثُمَّ : پھر تَابُوْا : انہوں نے توبہ کی مِنْۢ بَعْدِ : اس کے بعد ذٰلِكَ : اس وَاَصْلَحُوْٓا : اور انہوں نے اصلاح کی اِنَّ : بیشک رَبَّكَ : تمہارا رب مِنْۢ بَعْدِهَا : اس کے بعد لَغَفُوْرٌ : بخشنے والا رَّحِيْمٌ : نہایت مہربان
پھر بیشک تمہارا پروردگار ان لوگوں کے لئے جو جہالت سے برے کام کر بیٹھیں، پھر اس کے بعد توبہ کریں اور نیک کام کریں بیشک تمہارا پروردگار اس کے بعد ضرور بخشنے والا مہربان ہے
پھر فرمایا کہ تیرا رب ایسا رحیم اور کریم ہے کہ جو لوگ ناعاقبت اندیشی سے برے کام کرتے ہیں، پھر اس کے بعد گناہوں سے پشیمان ہو کر نادم ہوتے ہیں اور توبہ کرتے ہیں اور اچھے کام کرنے لگتے ہیں ان کے ساتھ اللہ تعالیٰ بھی رحمت سے پیش آتا ہے۔ ان کے گناہ معاف کر کے ان پر مہربانی فرماتا ہے۔
Top