Mazhar-ul-Quran - An-Nahl : 82
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَیْكَ الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ
فَاِنْ : پھر اگر تَوَلَّوْا : وہ پھرجائیں فَاِنَّمَا : تو اس کے سوا نہیں عَلَيْكَ : تم پر الْبَلٰغُ : پہنچا دینا الْمُبِيْنُ : کھول کر (صاف صاف)
پھر بھی اگر نہ مانیں تو ( اے محبوب ! ﷺ) تم پر صرف کھول کر حکم پہنچا دینا ہے
اس آیت مبارکہ میں آنحضرت ﷺ کو خطاب کر کے فرمایا کہ باوجود ان نعمتوں کے معلوم کرنے کے یہ لوگ اسلام سے بےبہرہ رہیں، اور ایمان نہ لائیں تو اس کا تم پر کوئی الزام نہیں ہے تمہیں تو کھول کر اللہ کا پیگام پہنچا دینا ہے پھر تم بری الذمہ ہو۔ ماننا نہ ماننا ان کا اختیار ہے۔ یہ لوگ خدا کی نعمتوں کو خوب اچھی طرح جانتے ہیں اور سمجھتے ہیں اور پھر بھی تمہاری رسالت کا انکار کرتے ہیں۔ کفر کرتے ہیں تو اس کا وبال ان پر پڑے گا۔
Top