Mazhar-ul-Quran - Al-Israa : 31
وَ لَا تَقْتُلُوْۤا اَوْلَادَكُمْ خَشْیَةَ اِمْلَاقٍ١ؕ نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَ اِیَّاكُمْ١ؕ اِنَّ قَتْلَهُمْ كَانَ خِطْاً كَبِیْرًا
وَلَا تَقْتُلُوْٓا : اور نہ قتل کرو تم اَوْلَادَكُمْ : اپنی اولاد خَشْيَةَ : ڈر اِمْلَاقٍ : مفلسی نَحْنُ : ہم نَرْزُقُهُمْ : ہم رزق دیتے ہیں انہیں وَاِيَّاكُمْ : اور تم کو اِنَّ : بیشک قَتْلَهُمْ : ان کا قتل كَانَ : ہے خِطْاً كَبِيْرًا : گناہ بڑا
بیشک تیرا رب جس کو چاہتا ہے زیادہ رزق دیتا ہے اور (وہی) تنگ کرتا ہے، بیشک وہ اپنے بندوں کا (حال خوب جاننے والا دیکھنے والا ہے
اولاد کے قتل کی ممانعت : آنحضرت ﷺ کے نبی ہونے سے پہلے عرب میں رسم تھی کہ لڑکیوں کو زندہ دفن کردیتے تھے۔ اس خیال سے کہ لڑکیاں تو کچھ کما نہیں سکتیں لڑکے ان کے ساتھ لوٹ مار میں شریک ہوتے تھے۔ اس بد رسم کے بند کرنے کا حکم اس آیت میں دیا اور فرمایا کہ اپنی اولاد کو مفلسی کے ڈر سے قتل نہ کرو ہم نے ذمہ لیا ہے کہ جس کو ہم پیدا کرتے ہیں اس کو رزق بھی دیتے ہیں ان کا قتل بہت بڑا گناہ ہے۔
Top