Aasan Quran - Al-Kahf : 48
اِنَّا جَعَلْنَا مَا عَلَى الْاَرْضِ زِیْنَةً لَّهَا لِنَبْلُوَهُمْ اَیُّهُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا
اِنَّا : بیشک ہم جَعَلْنَا : ہم نے بنایا مَا : جو عَلَي الْاَرْضِ : زمین پر زِيْنَةً : زینت لَّهَا : اس کے لیے لِنَبْلُوَهُمْ : تاکہ ہم انہیں آزمائیں اَيُّهُمْ : کون ان میں سے اَحْسَنُ : بہتر عَمَلًا : عمل میں
اور ہم بالآخر اس پر جو کچھ ہے سب کو چٹیل میدان کرکے رہیں گے
اس دنیا کا انجام : وَإِنَّا لَجَاعِلُونَ مَا عَلَيْهَا صَعِيدًا جُرُزًا۔ " جرز " بےآب وگیاہ زمین کو کہتے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ یہ بیوقوف لوگ اس زمین کی جن چیزوں پر ریجھے ہوئے ہیں ایک وقت آئے گا کہ ہم ان ساری چیزوں کو مٹا کر اس کو چٹیل اور بےآب وگیاہ میدان کی طرح کردیں گے۔ یہی مضمون آگے آیات 46۔ 48 میں آ رہا ہے وہاں انشاء اللہ اس کی مزید تفصیل ہوگی۔
Top