Maarif-ul-Quran - Al-Anfaal : 43
فَاِنْ تَابُوْا وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتَوُا الزَّكٰوةَ فَاِخْوَانُكُمْ فِی الدِّیْنِ١ؕ وَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ
فَاِنْ : پھر اگر وہ تَابُوْا : توبہ کرلیں وَاَقَامُوا : اور قائم کریں الصَّلٰوةَ : نماز وَ : اور اٰتَوُا الزَّكٰوةَ : ادا کریں زکوۃ فَاِخْوَانُكُمْ : تو تمہارے بھائی فِي : میں الدِّيْنِ : دین وَنُفَصِّلُ : اور کھول کر بیان کرتے ہیں الْاٰيٰتِ : آیات لِقَوْمٍ : لوگوں کے لیے يَّعْلَمُوْنَ : علم رکھتے ہیں
اس وقت خدا نے تمہیں خواب میں کافروں کو تھوڑی تعداد میں دکھایا اور اگر بہت کر کے دکھاتا تو تم لوگ جی چھوڑ دیتے اور (جو) کام (درپیش تھا اس) میں جھگڑنے لگتے۔ لیکن خدا نے (تمہیں اس سے) بچالیا۔ بیشک وہ سینوں کی باتوں تک سے واقف ہے۔
انعام ہفتم قال اللہ تعالی۔ اذ یریکھم اللہ فی منامک۔۔۔ الی۔۔۔ انہ علیم بذات الصدور۔ اے نبی آپ ﷺ اللہ کا وہ احسان یاد کریں کہ جب اللہ نے تجھ کو تیرے خواب میں ان کافروں کو کم کر کے دکھایا واقعۂ بدر سے پہلے آں حضرت ﷺ نے خواب میں دیکھا کہ کافر بہت تھوڑے ہیں آں حضرت ﷺ نے ٰہ خبر اپنے اصحاب کو دے دی جس سے ان کے دل بڑھ گئے اور حوصلے بلند ہوگئے اور لڑنے پر دلیر ہوگئے اور اگر خدائے تعالیٰ ان کو زیادہ کر کے دکھلاتا تو تم بزدلی کرتے اور جنگ کے معاملہ میں ضرور آپس میں نزاع کرتے کہ لڑیں یا نہ لڑیں و لیکن اللہ نے تم کو اس بزدلی اور باہمی نزاع سے بچا لیا بیشک وہ جاننے والا ہے جو باتیں سینوں میں وہ چھپی ہوئی ہیں۔ ہمت اور جرات اور طبعی کمزوری اور سستی سب اس کے سامنے عیاں ہے شاہ عبدالقادر (رح) فرماتے ہیں " کہ پیغمبر کو خواب میں کافر تھوڑے نظر آئے اور مسلمانوں کو مقابلہ کے وقت (تھوڑے نظر آئے) تاکہ جرات سے لڑیں پیغمبر (علیہ السلام) کا خواب غلط نہیں چونکہ ان میں آخر تک کفر پر قائم رہنے والے تھوڑے تھے اکثر وہ تھے جو بعد میں مسلمان ہوئے اس لیے پیغمبر کو خواب میں کافر تھوڑے دکھائے گئے پس پیغمبر کا خواب حق ہے " (کذا فی موضح القرآن موضحا)
Top