Mutaliya-e-Quran - Yunus : 81
فَلَمَّاۤ اَلْقَوْا قَالَ مُوْسٰى مَا جِئْتُمْ بِهِ١ۙ السِّحْرُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَیُبْطِلُهٗ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِیْنَ
فَلَمَّآ : پھر جب اَلْقَوْا : انہوں نے ڈالا قَالَ : کہا مُوْسٰى : موسیٰ مَا : جو جِئْتُمْ بِهِ : تم لائے ہو السِّحْرُ : جادو اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ سَيُبْطِلُهٗ : ابھی باطل کردے گا اسے اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ لَا يُصْلِحُ : نہیں درست کرتا عَمَلَ : کام الْمُفْسِدِيْنَ : فساد کرنے والے
پھر جب انہوں نے اپنے آنچھر پھینک دیے تو موسیٰؑ نے کہا “یہ جو کچھ تم نے پھینکا ہے یہ جادو ہے، اللہ ابھی اِسے باطل کیے دیتا ہے، مفسدوں کے کام کو اللہ سدھرنے نہیں دیتا
فَلَمَّآ [ پھر جب ] اَلْقَوْا [ انھوں نے ڈالا ] قَالَ [ تو کہا ] مُوْسٰى [ موسیٰ نے ] مَا جِئْتُمْ بِهِ ۙ [ تم لوگ لائے ہو جس کو ] السِّحْرُ ۭ [ (تو وہ تو ) جادو ہے ] اِنَّ اللّٰهَ [ یقینا اللہ ] سَيُبْطِلُهٗ ۭ [ باطل کرے گا (ناکارہ کرے گا) اس کو ] اِنَّ اللّٰهَ [ یقینا اللہ ] لَا يُصْلِحُ [ اصلاح نہیں کرتا ] عَمَلَ الْمُفْسِدِيْنَ [ نظم بگاڑنے والوں کے عمل کو ] (آیت ۔ 81) السحر سے پہلے فھو محذوف ہے۔
Top