Mutaliya-e-Quran - Hud : 92
قَالَ یٰقَوْمِ اَرَهْطِیْۤ اَعَزُّ عَلَیْكُمْ مِّنَ اللّٰهِ١ؕ وَ اتَّخَذْتُمُوْهُ وَرَآءَكُمْ ظِهْرِیًّا١ؕ اِنَّ رَبِّیْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ مُحِیْطٌ
قَالَ : اس نے کہا يٰقَوْمِ : اے میری قوم اَرَهْطِيْٓ : کیا میرا کنبہ اَعَزُّ : زیادہ زور والا عَلَيْكُمْ : تم پر مِّنَ : سے اللّٰهِ : اللہ وَاتَّخَذْتُمُوْهُ : اور تم نے اسے لیا (ڈال رکھا) وَرَآءَكُمْ : اپنے سے پرے ظِهْرِيًّا : پیٹھ پیچھے اِنَّ : بیشک رَبِّيْ : میرا رب بِمَا تَعْمَلُوْنَ : اسے جو تم کرتے ہو مُحِيْطٌ : احاطہ کیے ہوئے
شعیبؑ نے کہا "بھائیو، کیا میری برادری تم پر اللہ سے زیادہ بھاری ہے کہ تم نے (برادری کا تو خوف کیا اور) اللہ کو بالکل پس پشت ڈال دیا؟ جان رکھو کہ جو کچھ تم کر رہے ہو وہ اللہ کی گرفت سے باہر نہیں ہے
[قَالَ : انھوں (علیہ السلام) نے کہا ] [ يٰقَوْمِ : اے میری قوم ] اَ : کیا ] [رَهْطِيْٓ : میرا قبیلہ ] [ اَعَزُّ : زیادہ سخت ہے ] [عَلَيْكُمْ : تم لوگوں پر ] [ مِّنَ اللّٰهِ : اللہ سے ] [وَاتَّخَذْتموْهُ : اور تم نے بنایا اس کو (یعنی اللہ کوٌ] [وَرَاۗءَكُمْ : اپنے پیچھے ] [ظِهْرِيًّا : پیٹھ پیچھے ڈالا ہوا (یعنی بھلایا ہوا)] [ ان : بیشک ] [رَبِيْ : میرا رب ] [بِمَا : اس کا جو ] [ تَعْمَلُوْنَ : تم لوگ کرتے ہو ] [ مُحِيْطٌ: احاطہ کرنے والا ہے ] رھـ ط [رَھْطًا : (ف) بڑا لقمہ لینا۔ بہت کھانا۔] [اِرْتِھَاطًا : (افتعال) قوم کا جمع ہونا۔ اکٹھا ہونا۔] [رَھْطٌ: افراد کا گروہ۔ جتھ۔ برادری۔ زیر مطالعہ آیت 91]
Top