Mutaliya-e-Quran - An-Nahl : 64
وَ مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ اِلَّا لِتُبَیِّنَ لَهُمُ الَّذِی اخْتَلَفُوْا فِیْهِ١ۙ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةً لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ
وَمَآ : اور نہیں اَنْزَلْنَا : اتاری ہم نے عَلَيْكَ : تم پر الْكِتٰبَ : کتاب اِلَّا : مگر لِتُبَيِّنَ : اس لیے کہ تم واضح کردو لَهُمُ : ان کے لیے الَّذِي : جو۔ جس اخْتَلَفُوْا : انہوں نے اختلاف کیا فِيْهِ : اس میں وَهُدًى : اور ہدایت وَّرَحْمَةً : اور رحمت لِّقَوْمٍ : ان لوگوں کے لیے يُّؤْمِنُوْنَ : وہ ایمان لاتے ہیں
ہم نے یہ کتاب تم پر اس لیے نازل کی ہے کہ تم اُن اختلافات کی حقیقت اِن پر کھول دو جن میں یہ پڑے ہوئے ہیں یہ کتاب رہنمائی اور رحمت بن کر اتری ہے اُن لوگوں کے لیے جو اِسے مان لیں
[وَمَآ انزَلْنَا : اور ہم نے نہیں اتارا ] [ عَلَيْكَ : آپ ﷺ پر ] [ الْكِتٰبَ : اس کتاب کو ] [ اِلَّا : مگر اس واسطے ] [ لِتُـبَيِّنَ : کہ آپ ﷺ واضح کردیں ] [ لَهُمُ : ان کے لئے ] [ الَّذِي : اس کو ] [ اخْتَلَفُوْا : انھوں نے اختلاف کیا ] [ فِيْهِ ۙ: جس میں ] [ وَهُدًى: اور ہدایت کے واسطے ] [ وَّرَحْمَةً : اور رحمت کے واسطے ] [ لِقَوْمٍ : ایسے لوگوں کے لئے ] [ يُّؤْمِنُوْنَ : جو ایمان رکھتے ہیں ] (آیت۔ 24) ۔ ھُدًی اور رَحْمَۃً کو یہاں حال کے بجائے مفعول لَہٗ ماننا بہتر ہے۔
Top