Mutaliya-e-Quran - An-Nahl : 96
مَا عِنْدَكُمْ یَنْفَدُ وَ مَا عِنْدَ اللّٰهِ بَاقٍ١ؕ وَ لَنَجْزِیَنَّ الَّذِیْنَ صَبَرُوْۤا اَجْرَهُمْ بِاَحْسَنِ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
مَا : جو عِنْدَكُمْ : تمہارے پاس يَنْفَدُ : وہ ختم ہوجاتا ہے وَمَا : اور جو عِنْدَ اللّٰهِ : اللہ کے پاس بَاقٍ : باقی رہنے والا وَلَنَجْزِيَنَّ : اور ہم ضرور دیں گے الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو صَبَرُوْٓا : انہوں نے صبر کیا اَجْرَهُمْ : ان کا اجر بِاَحْسَنِ : اس سے بہتر مَا : جو كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ کرتے تھے
جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ خرچ ہو جانے والا ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہی باقی رہنے والا ہے، اور ہم ضرور صبر سے کام لینے والوں کو اُن کے اجر اُن کے بہترین اعمال کے مطابق دیں گے
[مَا : وہ جو ] [ عِنْدَكُمْ : تم لوگوں کے پاس ہے ] [ يَنْفَدُ : فنا ہوجائے گا ] [ وَمَا : اور وہ جو ] [ عِنْدَ اللّٰهِ : اللہ کے پاس ہے ] [ بَاقٍ ۭ: باقی رہنے والا ہے ] [ وَلَنَجْزِيَنَّ : اور ہم لازماً پورا پورا دیں گے ] [ الَّذِينَ : ان کو جو ] [ صَبَرُوْٓا : ثابت قدم رہے ] [ اَجْرَهُمْ : ان کا اجر ] [ بِاَحْسَنِ مَا : اس کے بہترین کے مطابق جو ] [ كَانوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ عمل کرتے تھے ] ند [ نَفَادًا : (س) ختم ہونا۔ فنا ہونا۔ زیر مطالعہ آیت۔ 96 ۔]
Top