Maarif-ul-Quran - Al-Baqara : 33
وَ مَنْ جَآءَ بِالسَّیِّئَةِ فَكُبَّتْ وُجُوْهُهُمْ فِی النَّارِ١ؕ هَلْ تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
وَمَنْ : اور جو جَآءَ : آیا بِالسَّيِّئَةِ : برائی کے ساتھ فَكُبَّتْ : اوندھے ڈالے جائیں گے وُجُوْهُهُمْ : ان کے منہ فِي النَّارِ : آگ میں هَلْ : کیا نہیں تُجْزَوْنَ : بدلہ دئیے جاؤگے تم اِلَّا : مگر۔ صرف مَا : جو كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ : تم کرتے تھے
اور جو بُرائی لیے ہوئے آئے گا، ایسے سب لوگ اوندھے منہ آگ میں پھینکے جائیں گے کیا تم لوگ اس کے سوا کوئی اور جزا پا سکتے ہو کہ جیسا کرو ویسا بھرو؟
وَمَنْ [ اور جو ] جَاۗءَ [ آیا ] بِالسَّيِّئَةِ [ برائی کے ساتھ ] فَكُبَّتْ [ تو اوندھے کئے جائیں گے ] وُجُوْهُهُمْ [ ان کے چہرے ] فِي النَّارِ ۭ[ آگ میں ] هَلْ تُجْزَوْنَ [ تم لوگوں کو کیا بدلہ دیا جاتا ہے ] اِلَّا مَا [ سوائے اس کے جو ] كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ [ تم لوگ کیا کرتے تھے ] ک ب ب (ن) کبا پچھاڑنا۔ اوندھا کرنا۔ زیر مطالعہ آیت۔ 90 (افعال) اکبابا ثلاثی مجرد کا ہم معنی ہے۔ مکب اسم الفاعل ہے۔ اوندھا کرنے والا۔ اَفَمَنْ يَّمْشِيْ مُكِبًّا عَلٰي وَجْهِهٖٓ اَهْدٰٓى (تو کیا وہ جو چلتا ہے اوندھا کرنے والا ہوتے ہوئے اپنے چہرے پر زیادہ ہدایت پر ہے) 67/22 ۔
Top