Mutaliya-e-Quran - Al-Qasas : 86
وَ مَا كُنْتَ تَرْجُوْۤا اَنْ یُّلْقٰۤى اِلَیْكَ الْكِتٰبُ اِلَّا رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُوْنَنَّ ظَهِیْرًا لِّلْكٰفِرِیْنَ٘
وَمَا كُنْتَ : اور تم نہ تھے تَرْجُوْٓا : امید رکھتے اَنْ يُّلْقٰٓى : کہ اتاری جائے گی اِلَيْكَ : تمہاری طرف الْكِتٰبُ : کتاب اِلَّا : مگر رَحْمَةً : رحمت مِّنْ : سے رَّبِّكَ : تمہارا رب فَلَا تَكُوْنَنَّ : سو تو ہرگز نہ ہوتا ظَهِيْرًا : مددگار لِّلْكٰفِرِيْنَ : کافروں کے لیے
تم اس بات کے ہرگز امیدوار نہ تھے کہ تم پر کتاب نازل کی جائے گی، یہ تو محض تمہارے رب کی مہربانی سے (تم پر نازل ہوئی ہے)، پس تم کافروں کے مدد گار نہ بنو
وَمَا كُنْتَ تَرْجُوْٓا [اور آپ ﷺ امید نہیں کرتے تھے ] اَنْ يُّلْقٰٓى [کہ ڈالی جائے گی ] اِلَيْكَ [آپ ﷺ کی طرف ] الْكِتٰبُ [وہ کتاب ] اِلَّا رَحْمَةً [مگر رحمت ہوتے ہوئے ] مِّنْ رَّبِّكَ [آپ ﷺ کے رب (کی طرف) سے ] فَلَا تَكُوْنَنَّ [تو آپ ﷺ ہرگز مت ہوں ] ظَهِيْرًا [مدگار ] لِّـلْكٰفِرِيْنَ [کفر کرنے والوں کے لئے ] ۔
Top