Mutaliya-e-Quran - Aal-i-Imraan : 178
وَ لَا یَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنَّمَا نُمْلِیْ لَهُمْ خَیْرٌ لِّاَنْفُسِهِمْ١ؕ اِنَّمَا نُمْلِیْ لَهُمْ لِیَزْدَادُوْۤا اِثْمًا١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ
وَلَا : اور نہ يَحْسَبَنَّ : ہرگز نہ گمان کریں الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا : جن لوگوں نے کفر کیا اَنَّمَا : یہ کہ نُمْلِيْ : ہم ڈھیل دیتے ہیں لَھُمْ : انہیں خَيْرٌ : بہتر لِّاَنْفُسِھِمْ : ان کے لیے اِنَّمَا : درحقیقت نُمْلِيْ : ہم ڈھیل دیتے ہیں لَھُمْ : انہیں لِيَزْدَادُوْٓا : تاکہ وہ بڑھ جائیں اِثْمًا : گناہ وَلَھُمْ : اور ان کے لیے عَذَابٌ : عذاب مُّهِيْنٌ : ذلیل کرنے والا
یہ ڈھیل جو ہم انہیں دیے جاتے ہیں اس کو یہ کافر اپنے حق میں بہتری نہ سمجھیں، ہم تو انہیں اس لیے ڈھیل دے رہے ہیں کہ یہ خوب بار گناہ سمیٹ لیں، پھر اُن کے لیے سخت ذلیل کرنے والی سزا ہے
[وَلاَ یَحْسَبَنَّ : اور ہرگز گمان نہ کریں ] [الَّذِیْنَ : وہ لوگ جنہوں نے ] [کَفَرُوْٓا : کفر کیا ] [اَنَّـمَا : کہ جو ] [نُمْلِیْ : ہم ڈھیل دیتے ہیں ] [لَہُمْ : ان کو ] [خَیْرٌ: (وہ) بہتر ہے ] [لّاَِنْفُسِہِمْ : ان کی جانوں کے لیے ] [اِنَّمَا : کچھ نہیں سوائے اس کے کہ ] [نُمْلِیْ : ہم ڈھیل دیتے ہیں ] [لَـہُمْ : ان کو ] [لِیَزْدَادُوْٓا : تاکہ وہ زیادہ ہوں ] [اِثْمًا : بلحاظ گناہ کے ] [وَلَـہُمْ : اور ان کے لیے ] [عَذَابٌ مُّہِیْنٌ: ایک رسوا کن عذاب ہے ]
Top