Mutaliya-e-Quran - Al-Hadid : 21
سَابِقُوْۤا اِلٰى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ جَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ١ۙ اُعِدَّتْ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهٖ١ؕ ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ
سَابِقُوْٓا : ایک دوسرے سے آگے بڑھو اِلٰى مَغْفِرَةٍ : بخشش کی طرف مِّنْ رَّبِّكُمْ : اپنے رب کی طرف سے وَجَنَّةٍ : اور جنت کی طرف عَرْضُهَا : اس کی وسعت۔ چوڑائی كَعَرْضِ السَّمَآءِ : آسمان کے عرض کی طرح ہے۔ وسعت کی طرح ہے وَالْاَرْضِ ۙ : اور زمین کے اُعِدَّتْ : تیار کی گئی ہے لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : ان لوگوں کے لیے جو ایمان لائے بِاللّٰهِ : اللہ پر وَرُسُلِهٖ ۭ : اور اس کے رسولوں پر ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ : یہ اللہ کا فضل ہے يُؤْتِيْهِ : وہ عطا کرتا ہے اسے مَنْ يَّشَآءُ ۭ : جس کو وہ چاہتا ہے وَاللّٰهُ : اور اللہ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ : بڑے فضل والا ہے
دوڑو اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو اپنے رب کی مغفرت اور اُس کی جنت کی طرف جس کی وسعت آسمان و زمین جیسی ہے، جو مہیا کی گئی ہے اُن لوگوں کے لیے جو اللہ اور اُس کے رسولوں پر ایمان لائے ہوں یہ اللہ کا فضل ہے، جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے، اور اللہ بڑے فضل والا ہے
سَابِقُوْٓا : تم لوگ ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرو ] [ اِلٰى مَغْفِرَةٍ : ایک ایسی مغفرت کی طرف جو ] [ مِّنْ رَّبِّكُمْ : تمہارے رب ( کی طرف ) سے ہے ] [ وَجَنَّةٍ : اور ایک ایسی جنت کی طرف ][ عَرْضُهَا : جس کی وسعت ][ كَعَرْضِ السَّمَاۗءِ وَالْاَرْضِ ۙ: زمین و آسمان کی وسعت کی طرح ][ اُعِدَّتْ لِلَّذِيْنَ : جو تیار کی گئی ان کے لیے جو ][ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖ ۭ: ایمان لائے اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ][ ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ : یہ اللہ کا فضل ہے ][ يُؤْتِيْهِ : وہ دیتا ہے اسے ][ مَنْ يَّشَاۗءُ ۭ: اس کو جسے وہ چاہتا ہے ][ وَاللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ : اور اللہ بڑے فضل والا ہے ]
Top