Mutaliya-e-Quran - Al-Qalam : 24
اَنْ لَّا یَدْخُلَنَّهَا الْیَوْمَ عَلَیْكُمْ مِّسْكِیْنٌۙ
اَنْ لَّا : کہ نہیں يَدْخُلَنَّهَا : داخل ہوگا اس پر الْيَوْمَ : آج عَلَيْكُمْ : تم پر مِّسْكِيْنٌ : کوئی مسکین
کہ آج کوئی مسکین تمہارے پاس باغ میں نہ آنے پائے
[اَنْ لَّا يَدْخُلَنَّهَا : کہ چاہیے کہ ہرگز داخل نہ ہو اس (باغ) میں ][ الْيَوْمَ عَلَيْكُمْ : آج تم پر ][ مِّسْكِيْنٌ: کوئی مسکین ] (آیت۔ 24) یہاں پر لَا یَرْخُلَنَّ کے دو امکانات ہیں۔ ایک یہ کہ اس کو مضارع منفی مانا جائے جس نون ثقیلہ داخل ہوا ہے۔ ایسی صورت میں ترجمہ ہوگا ” ہرگز داخل نہیں ہوگا۔ “ دوسرا یہ کہ اس کو لائے نہی غائب لایدخل مانا جائے جس پر نون ثقیلہ داخل ہوا ہے۔ اس کا ترجمہ ہوگا ” چاہے کہ ہرگز داخل نہ ہو۔ “ سیاق وسباق کے لحاظ سے دوسرے امکان کو ترجیح دینا بہتر ہے۔
Top