Mutaliya-e-Quran - Al-A'raaf : 163
وَ سْئَلْهُمْ عَنِ الْقَرْیَةِ الَّتِیْ كَانَتْ حَاضِرَةَ الْبَحْرِ١ۘ اِذْ یَعْدُوْنَ فِی السَّبْتِ اِذْ تَاْتِیْهِمْ حِیْتَانُهُمْ یَوْمَ سَبْتِهِمْ شُرَّعًا وَّ یَوْمَ لَا یَسْبِتُوْنَ١ۙ لَا تَاْتِیْهِمْ١ۛۚ كَذٰلِكَ١ۛۚ نَبْلُوْهُمْ بِمَا كَانُوْا یَفْسُقُوْنَ
وَسْئَلْهُمْ : اور پوچھو ان سے عَنِ : سے (متلع) الْقَرْيَةِ : بستی الَّتِيْ : وہ جو کہ كَانَتْ : تھی حَاضِرَةَ : سامنے (کنارے کی) الْبَحْرِ : دریا اِذْ : جب يَعْدُوْنَ : حد سے بڑھنے لگے فِي السَّبْتِ : ہفتہ میں اِذْ : جب تَاْتِيْهِمْ : ان کے سامنے آجائیں حِيْتَانُهُمْ : مچھلیاں ان کی يَوْمَ : دن سَبْتِهِمْ : ان کا سبت شُرَّعًا : کھلم کھلا (سامنے) وَّيَوْمَ : اور جس دن لَا يَسْبِتُوْنَ : سبت نہ ہوتا لَا تَاْتِيْهِمْ : وہ نہ آتی تھیں كَذٰلِكَ : اسی طرح نَبْلُوْهُمْ : ہم انہیں آزماتے تھے بِمَا : کیونکہ كَانُوْا يَفْسُقُوْنَ : وہ نافرمانی کرتے تھے
اور ذرا اِن سے اُ س بستی کا حال بھی پوچھو جو سمندر کے کنارے واقع تھی اِنہیں یاد دلاؤ وہ واقعہ کہ وہاں کے لوگ سبت (ہفتہ) کے دن احکام الٰہی کی خلاف ورزی کرتے تھے اور یہ کہ مچھلیاں سبت ہی کے دن ابھر ابھر کر سطح پر اُن کے سامنے آتی تھیں اور سبت کے سوا باقی دنوں میں نہیں آتی تھیں یہ اس لیے ہوتا تھا کہ ہم ان کی نافرمانیوں کی وجہ سے ان کو آزمائش میں ڈال رہے تھے
[ وَسْــــَٔـلْهُمْ : اور آپ پوچھیے ان سے ] [ عَنِ الْقَرْيَةِ : اس بستی کے بارے میں ] [ الَّتِيْ : جو ] [ كَانَتْ : تھی ] [ حَاضِرَةَ الْبَحْرِ ۘ: سمندر کی بستی ] [ اِذْ : جب ] [ يَعْدُوْنَ : وہ لوگ حد سے بڑھے ] [ فِي السَّبْتِ : ہفتہ (کے حکم ) میں ] [ اِذْ : جب ] [ تَاْتِيْهِمْ : پہنچتی تھیں ان کے پاس ] [ حِيْتَانُهُمْ : ان کی مچھلیاں ] [ يَوْمَ سَبْتِهِمْ : ان کے ہفتہ کے دن ] [ شُرَّعًا : تیرتی ہوئی ] [ وَّيَوْمَ : اور جس دن ] لَا يَسْبِتُوْنَ ۙ : ہفتہ کا دن نہ ہوتا ] [ لَا تَاْتِيْهِمْ ڔ : وہ نہیں آتی تھیں ان کے پاس ] [ كَذٰلِكَ ڔ : اس طرح ] [ نَبْلُوْهُمْ : ہم نے آزمایا ان کو ] [ بِمَا : بسبب اس کے جو ] [ كَانُوْا يَفْسُقُوْنَ : وہ لوگ نافرمانی کرتے تھے ] ح و ت : (ن) حوتا ۔ چکر کاٹنا ۔ منڈلانا ۔ حوت ۔ ج : حیتان ۔ مچھلی (زیادہ تر بڑی مچھلی کے لیے آتا ہے ] فالتقمہ الحوت [ پھر نگل لیا ان کو مچھلی نے ] 37:142 ۔ زیر مطالعہ آیت ۔ 163 ۔ ترکیب : (آیت ۔ 163) کانت کی خبر کی وجہ سے حاضرۃ حالت نصب میں ہے اور البحر کا مضاف ہونے کی وجہ سے تنوین ختم ہوئی ہے ،
Top