Mutaliya-e-Quran - Al-A'raaf : 180
وَ لِلّٰهِ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى فَادْعُوْهُ بِهَا١۪ وَ ذَرُوا الَّذِیْنَ یُلْحِدُوْنَ فِیْۤ اَسْمَآئِهٖ١ؕ سَیُجْزَوْنَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
وَلِلّٰهِ : اور اللہ کے لیے الْاَسْمَآءُ : نام (جمع) الْحُسْنٰى : اچھے فَادْعُوْهُ : پس اس کو پکارو بِهَا : ان سے وَذَرُوا : اور چھوڑ دو الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو يُلْحِدُوْنَ : کج روی کرتے ہیں فِيْٓ اَسْمَآئِهٖ : اس کے نام سَيُجْزَوْنَ : عنقریب وہ بدلہ پائیں گے مَا : جو كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ کرتے تھے
اللہ اچھے ناموں کا مستحق ہے، اس کو اچھے ہی ناموں سے پکارو اور اُن لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے نام رکھنے میں راستی سے منحرف ہو جاتے ہیں جو کچھ وہ کرتے رہے ہیں اس کا بدلہ وہ پاکر رہیں گے
وَلِلّٰهِ : اور اللہ کے لیے ہی ہیں ] [ الْاَسْمَاۗءُ الْحُسْنٰى: تمام خوبصورت نام ] [ فَادْعُوْهُ : تو تم پکارو اس کو ] [ بِهَا ۠ : ان سے ] [ وَذَرُوا : اور چھوڑ دو ] [ الَّذِيْنَ : ان کو جو ] [ يُلْحِدُوْنَ : کجروی اختیار کرتے ہیں ] [ فِيْٓ اَسْمَاۗىِٕهٖ ۭ : اس کے ناموں میں ] [ سَيُجْزَوْنَ : ان کو بدلہ دیا جائے گا ] [ مَا : اس کا جو ] [ كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ لوگ کرتے تھے ] ل ح د : (ف) لحدا (1) بغلی قبر کھودنا ۔ کسی طرف مائل ہونا۔ (2) عقیدے یا مذہب سے پھرجانا ۔ (افعال ) الحادا ۔ عقیدے یا مذہب میں شک پیدا کرنا ۔ کجروی کرنا ۔ جھگڑنا ۔ زیر مطالعہ آیت ۔ 180 (افتعال ) التحادا ۔ اہتمام سے کسی طرف مائل ہونا ۔ ملتحد ۔ اسم المفعول ہے جو اسم ظرف کے طور پر آتا ہے ۔ پناہ گاہ ۔
Top